‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2018 - 20:36
News ID: 437761
فونت
آیت الله وحید خراسانی:
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے آیہ شریفہ " لیتفقهوا فی الدین و لینذروا قومهم" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کی اہم ذمہ داریوں کا تذکرہ کیا اور کہا: حوزہ علمیہ اور احکام اہل بیت علیھم السلام کا احیاء تفقہ در دین اور انذار میں پنہان ہے ۔
آیت الله وحید خراسانی  و حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزات علمیہ کی سپریم کونسل کے ارکان نے آج صبح حضرت آیت الله وحید خراسانی سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اس ملاقات میں، پورے ایران کے حوزات علمیہ کی رپورٹ سننے کے بعد بزرگان حوزہ علمیہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا: یہ حوزہ علمیہ شیخ طوسی، شیخ مفید، ابن قولویہ، صاحب جواهر ، شیخ انصاری اور دیگر بزرگان کی تربیت کا مرکز رہے ہیں ، ان بزرگان کی علمی ، اخلاقی صلاحیتیں اور ان کی تصنیفات تعجب برانگیز ہیں ، اس حوزہ علمیہ کا احیاء کیا جائے اور اس کا احیاء آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے آیہ شریفہ " لیتفقهوا فی الدین و لینذروا قومهم" کی تشریح کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کی اہم ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حوزہ علمیہ کا احیاء دو چیزوں پر مشتمل ہے ، ایک تفقہ در دین اور دوسرے انذار، حوزات علمیہ میں تلاوت قران کریم کو بڑھاوا دیا جائے اور امام زمانہ عج پر توجہ کو رائج کیا جائے تاکہ ہر روز سبھی تلاوت قران کریم کو امام زمانہ عج کو ھدیہ کریں نیز شبوں کو سورہ یاسین کی تلاوت کی جائے اور اسے حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کو ھدیہ کیا جائے ۔

اس مرجع تقلید نے آخر میں حوزات علمیہ کے ذمہ داروں اور مدیروں کے وظائف کو سنگین جانا اور کہا: دو مسئلہ اہم ہے ، ایک حوزہ علمیہ کے استقلال کا مسئلہ ، حوزہ علمیہ فقط و فقط امام زمانہ علیہ السلام میں فانی ہو، دوسرے احکام آل محمد علیهم السلام کا احیاء ہے ، خداوند متعال نے حضرت موسی علیہ السلام کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دو کام انجام دو کہ یہ سو سال روزہ رکھنے اور نمازیں پڑھنے سے بہتر و بالاتر ہے ، حضرت موسی علیہ السلام نے تعجب کے ساتھ سوال کیا کہ وہ دو کام کیا ہیں ؟ تو جواب آیا کہ ایک فراری کو لوٹانا اور دوسرے گمراہ کی ہدایت ، فراری کو لوٹا گویا گناہ گنار کو توبہ کرانا ہے اور گمراہ کی ہدایت، امام وقت کی ھدایت ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬